لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ شہر میں ہولی کے ہنگامہ میں پانچ افراد کی سڑک حادثات میں موت ہو گئی جبکہ تین افراد شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو لوگوں نے نجی اسپتال میں داخل کرایا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
موصول اطلاع کے مطابق موہن لال گنج کے پرول پورب گاؤں کے راجیش کمار کا بیٹا ۴۱ سالہ سجیت وہیں رہنے والے دوست لال پرتاپ کے ساتھ ہولی کھیلنے کیلئے گیا تھا تبھی راستے میں سہابا چوکی کے نزدیک سامنے سے آرہی موٹر سائیکل سے ان کی ٹکر ہو گئی۔ اس حادثہ میں تین
وں شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ گاؤں والوں کی مدد سے انہیں ٹراما سینٹر میںداخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سجیت کو مردہ قرار دے دیا جبکہ لال پرتاپ اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ سجیت گاؤں کے ہی اسکول میں درجہ ۸ کا طالب علم تھا۔ دوسری جانب گوسائیں گنج کے خردہی بازار مالہڑ رمئو کلاں کا رہنے والا ۲۳ سالہ راجیش حبیب پور میں رہنے والے رشتہ کے بھائی ۸۲ سالہ راجو کے ساتھ دو شنبہ کو مہان روڈ پرینا گاؤں میں رہنے والے نانا پنا لال کے یہاں سے ہولی مل کر واپس آرہا تھا کہ کاکوری کے مودا گاؤں کے نزدیک تیز رفتار انڈیکا کار نے ان کی موٹر سائیکل میں ٹکر مار دی جس سے دونوں لوگ شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ کاکوری پولیس نے دونوں کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا اور ا ن کے پاس سے ملے موبائل فون کی مدد سے حادثہ کی اطلاع ان کے گھر والوں کو دی۔ کچھ دیر بعد ڈاکٹروں نے دونوںکو مردہ قرار دے دیا۔
وہیں پارہ کے موہان روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار چوک کے پلگاما پر رہنے والے ۸۲ سالہ اشوک قنوجیا کو ٹکر مار دی۔ اشوک ہولی ملنے کیلئے اپنی سسرال جا رہا تھا۔ زخمی اشوک کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اس کے علاوہ نشاط گنج پرانا بابا کے پوروا کا رہنے والا ۲۲ سالہ سنی کمار دو شنبہ کی صبح اپنے دوست سورج اور طارق کے ساتھ موٹر سائیکل سے ہولی کھیلنے کیلئے جا رہا تھا کہ مہا نگر میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل بے قابو ہوکر ڈیوائڈر میں ٹکرا گئی۔ حادثہ میں زخمی تینوں کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا جہاں دوران علاج سنی کی موت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق سنی اور اس کے دوستوں نے شراب پی رکھی تھی۔