بارہ بنکی(نامہ نگار)بی جے پی وکانگریس چھوڑکر درجنوں نوجوانوں نے اترپردیش دیہی ترقیات وزیر اروند سنگھ گوپ کی موجودگی اوروزیراعلیٰ اکھلیش یادوکی پالیسیوں سے متاثر ہوکر سماج وادی پارٹی کی رکنیت حاصل کرلی۔ اسمبلی حلقہ رام نگر ترقیاتی بلاک کے گائوں سعادت گنج کے درجنوںنوجوانوں نے آج دیہی ترقیات کے وزیراروند سنگھ گوپ کی رہائش گاہ پر ہیمانشواوستھی کی قیادت میں سماج وادی پارٹی کی رکنیت حاصل کرلی ۔ اس موقع پر سماج وادی یووجن سبھااترپردیش کے سابق جنرل سکریٹری ہما یوں
بھی موجودتھے۔ نوجوانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیردیہی ترقیات اروند سنگھ گوپ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی پالیسیاں ملک کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے ہیں۔وزیراعلیٰ اکھلیش یادوکاخیال ہے کہ جب ملک کا نوجوان خوش ہوگا اسی وقت صحیح معنوںمیں ملک ترقی کرے گا۔ یہی وجہ ہے کہ آج ریاست ہی نہیں ملک کا نوجوان اکھلیش یادو سے متاثر ہوکر سماج وادی پارٹی سے وابستہ ہورہاہے۔ پارٹی کی رکنیت حاصل کرنے والوں میں ہما نشواوستھی(کانگریس)درگاشنکر تیواری وکرپاشنکر تیواری (بی جے پی)،آشوتوش ترپارٹھی ، سدھیر شرما ، راگھورام گپتا ، انکت جیسوال ، دلیپ گپتا ، شانو ترپاٹھی ، وپل کوشل اورانکت مشراوغیرہ شامل ہیں۔