لکھنؤ۔ سماج وادی پارٹی میں جمعرات کو مختلف پارٹیوں کے کارکن شامل ہوئے جن کا تعلق ضلع بہرائچ سے ہے ۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی موجودگی میں پیس پارٹی کے رنویر سنگھ منا، قیصر گنج سے کانگریس کے منسوب علی، تیجوا پور سے ونود ترپاٹھی ، جرول سے روی سنگھ، جتورا کے پردھان راکیش راؤ، عتیق احمد ، انعام الحق و دیگر نے بی ایس پی چھوڑ کر سماج وادی پارٹی کی رکنیت اختیار کی۔اس موقع پر قیصر گنج پارلیمانی حلقہ سے امیدوار ونود کمار سنگھ پنڈت و دیگر افراد بھی موجود رہے۔