لکھنؤ(نامہ نگار)مدارس کے انٹر ، گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے ساتھ بی ایڈ سند یافتگان والے اساتذہ کے اعزازیہ میں اضافہ کا اعلان کیا گیا۔ انٹر پاس مدارس کے اساتذہ کیلئے ایک ہزار روپئے کا اضافہ ہوگا اور اب انہیں تین ہزار روپئے کی جگہ ۴ہزار روپئے ماہانہ اعزازیہ ملے گا۔ مدارس کے گریجویٹ اساتذہ کے اعزازیہ میں دوہزار روپئے ماہانہ اضافہ ہوگا اوراب نہیں چھ ہزار روپئے کی جگہ آٹھ ہزار روپئے ماہانہ اعزازیہ ملے گا۔ مدرسہ کے وہ اساتذہ جن کے پاس پوسٹ گریجویٹ اور بی ایڈ دونوں ڈگریاں ہیں ان کے اعزازیہ میں تین ہزار روپئے ماہانہ اضافہ کیا گیا ہے اب انہیں بارہ ہزار روپئے ماہانہ کی جگہ پر ۱۵ہزار روپئے ماہانہ اعزازیہ ملے گا۔ مدارس کی سروس ضوابط کو ایک ماہ کے اندر نافذ کیاجائے گا۔ سرکاری خدمات جہاں گریجویشن ، پوسٹ گریجویشن کی شرط ہے لیکن کامل، فاضل صلاحیت والوں پر بھی غور ہوگا۔ بیسک ثانوی تعلیم میں تنخواہ کی تقسیم کیلئے ایکٹ کی طرز پر مدرسہ کے اساتذہ کو اعزازیہ دینے کا بندوبست کیاجائے گا۔ گرانٹ یافتہ مدارس کے سبکدوش اساتذہ کو آئندہ سال سے ٹریزری سے پنشن اورمدارس
میں متوفیان کے پسماندگان کوٹے میں ملازمت دی جائے گی۔