بھوپال، 5 نومبر: کانگریس کی مدھیہ پردیش اکائی کے نائب صدر اور تنظیمی امور کے انچارج رامیشور نیکھرا نے آج الزام لگایاہے کہ ریاست کے چند اسمبلی حلقوں میں “نابالغوں” کے نام ووٹر لسٹ میں شامل کئے گئے ہیں۔
مسٹر نیکھرا نے کل یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ حکمراں ہندوستانیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دباؤ میں انتظامیہ نے ایسا کیا ہے۔ انہوں نیکہاکہ 25 نومبر کو ریاست میں ہونے والے اسمبلی الیکشن کے لئے ایسا دانستہ طور پر کیا جا رہا ہے تاکہ حکمراں پارٹی کو اس کا فائدہ حاصل ہو۔
انہوں نے کہاکہ ودیشا ضلع کے سرونج اور چند دیگر اسمبلی حلقوں کے ووٹر لسٹ میں کئی نام شامل کئے گئے ہیں جن میں چند نابالغوں کے نام بھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حلف نامہ کی بنیاد پر ایسا کیا گیا ہے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت کرتے ہوئے کہاکہ ووٹنگ کے لئے آنیوالے ایسے رائے دہندگان کو عمر کا سرٹیفکٹ بھی لانے کے لئے کہا جائے۔