بھوپال، 8 نومبر: مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کیآج آخری دن وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان اور سابق مرکزی وزیر سریش پچوری سمیت کئی لیڈر اپنے کاغذات داخل کریں گے۔
سہ پہر تین بجے تک کاغذات نامزدگی داخل کئے جا سکیں گے۔ کل رات کے پارٹی کے فیصلے کی بنیاد پر وزیراعلی آج ودیشہ اسمبلی حلقے سے بھی اپنے کاغذات داخل کریں گے۔ وہ اپنے روایتی اسمبلی حلقے مدھنی سے پہلے ہی اپنے کاغذات داخل کرچکے ہیں۔ پارٹی نے انہیں دونوں سیٹوں سے لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریاست کے بھوجپور اسمبلی حلقے سے کانگریس کے سینیئر لیڈر سریش یچوری بھی گورگنج، تحصیل ہیڈکوارٹر میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ مسٹر یچوری کا نام بدھ کی رات میں جاری کانگریس کی فہرست میں اچانک ابھر کر سامنے آیا تھا، جہاں ان کا اصل مقابلہ بی جے پی کے ممبر اسمبلی اور سابق وزیراعلی سندر لال پٹوا کے بھتیجے سریندر پٹوا سے ہوگا۔
گذشتہ اسمبلی انتخابات میں ودیشہ حلقے سے بی جے پی کے اہم لیڈر اور سابق وزیر خزانہ راگھوجی کامیاب ہوئے تھے۔ گذشتہ ماہ جنسی استحصال سے متعلق سی ڈی کے منظر عام پر آنے کی وجہ سے پہلے انہیں وزیر کے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا اور پھر بی جے پی نے انہیں پارٹی سے برطرف کردیاتھا۔ اس بار ودیشہ سے کئی دعویدار سامنے آرہے تھے ۔ آخرکار پارٹی نے کل دیر رات اس حلقے سے مسٹر چوہان کو ہی امیدوار بنانے کا اعلان کردیا۔
ٹکٹ تقسیم کرنے کے مسئلے پر ریاست میں کئی مقامات پر بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی پارٹیوں میں بڑے پیمانے پر بے اطمینانی اور ناراضگی سامنے آئی ہے۔ کئی مقامات پر ٹکٹ سے محروم رہ جانے والے دونوں ہی پارٹیوں کیلیڈر آزاد امیدوار کے طور پر یا پھر بہوجن سما ج پارٹی (بی ایس پی) یا سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری میں ہیں۔
آج سہ پہر تین بجے کے بعد کوئی بھی امیدوار کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرسکے گا۔ سنیچر کے روز کاغذات کی چھان بین ہوگی اور 11 نومبر تک نام واپس لئے جاسکیں گے۔
اس طرح 11 نومبر کی شام کو امیدواری کے سلسلے میں صحیح تصویر سامنے آسکے گی۔ ریاست کی تمام 230 سیٹوں کے لئے 25 نومبر کو پولنگ ہوگی اور 8 دسمبر کو انتخابی نتائج سامنے آئیں گے۔
واحد نریلا سیٹ سے کل دیر رات کانگریس نے سابق میئر سنیل سود کو اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کردیا۔
دریں اثناء بھوپال سینٹرل سے کانگریس کے ٹکٹ کی خواہش رکھنے والے سابق ممبر اسمبلی پی سی شرما نے باغیانہ رخ کا مظاہرہ کیا ہے۔ پارٹی کے کچھ لیڈروں نے انہیں نریلا سے بھی ٹکٹ ملنے کی امید ظاہر کی تھی۔
سمجھاجارہا ہے کہ آج وہ آزاد امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات داخل کرسکتے ہیں۔
بی جے پی اور کانگریس نے تمام 230 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ بھوپال کی باقی رہ جانے والی