جبل پور، 5 نومبر: مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر اور ہندوستانیہ جنتا پارٹی (بی جیپی) کے سینئر لیڈر ایشور داس روہانی کا آج یہاں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ 67 برس کے تھے۔
پسماندگان میں دو بیٹے اور 4 بیٹیاں ہیں۔
مسٹر روہانی کی پیدائش 30 جون 1946 میں کراچی میں ہوئی تھی۔ انہوں نے 1965 میں جن سنگھ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ جبل پور سے اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ وہ چار بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ انہیں 2003 میں اسپیکر منتخب کیا گیا۔ وہ 1993 سے 2003 تک ڈپٹی اسپیکر تھے۔
سینے میں درد کی شکایت کے بعد انہیں یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہیں جاسکا۔