نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے ضلع ھردا ہیڈکوارٹر سے تقریبا پندرہ کلومیٹر دور ماچک ندی پر بنے ریلوے کے پل پر کل دیر رات کاماین¸ ایکسپریس اور جنتا ایکسپریس کے کچھ ڈبے کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے کم سے کم 24 افراد ہلاک ہو گئے اور 100 دیگر زخمی ہو گئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹرین ضلع ھردا کے کھرکیا اسٹیشن سے تقریبا ساڑھے گیارہ بجے روانہ ہوئی اور اسے بیس منٹ کے بعد ھردا پہنچنا تھا لیکن ان دونوں سٹیشنوں کے درمیان کڈاوا گا¶ں کے قریب ماچک ندی پر بنے پل پر ڈبے پٹری سے اتر گئے ۔ اس حادثے میں کاماین¸ ایکسپریس کے 11 ڈبے اور جنتا ایکسپریس کے پانچ دبے پٹری سے اتر گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں 24 افراد ہلاک ہو گئے اور 100 دیگر زخمی ہو گئے ۔
زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ریلوے کے وزیر مملکت منوج سنہا نے بتایا کہ ماچک ندی میں پانی کا تیز بہا¶ آنے سے ٹریک کے نیچے پانی بھر گیا جس سے مٹی بہہ گئی اورڈبے پٹری سے اتر گئے ۔ ریلوے کے ترجمان انیل سکسینہ نے بتایا کہ امدادی مہم کا کام تقریبا مکمل کر لیا گیا ہے اور اس کے راستے ٹرین ٹریفک جلد شروع کی جائے گی۔ ریلوے نے لوگوں کی سہولت کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے جو اس طرح ہے ۔ اٹارس¸ 07572241920، بی پی ایل 07554001609، ھردا 07577236081، کوگ 0 9752460088 بینا 07580 221362