مدینہ منورہ میں واقع ہوٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 15 مصری زائرین جاں بحق اور 130 زخمی ہوگئے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق مدینہ منورہ کے اشراق المدینہ ہوٹل میں ہفتے کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے 12 زائرین جاں بحق جبکہ 130 زخمی ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اہسپتال منتقل کر دیا ہے اور ہوٹل میں پھنسے افراد کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے نکالا گیا۔
ہوٹل انتطامیہ کے مطابق جس وقت آگ لگی اس وقت ہوٹل میں 700 کے قریب لوگ تھے۔ پولیس نے امدادی کاموں میں رکاوٹ کے پیش نظر ہوٹل کے اطراف کی سٹرکوں کو بند کر دیا۔ حکومت کی جانب سے شہر بھر کے تمام اہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ فوری طرف پر آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا جبکہ آخری اطلاع آنے تک فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف تھا۔