تہران؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مغربی ممالک کی طرف سے مذاکرات کے ساتھ دباؤ کی پالیسی جاری رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بھی مذاکرات کے ساتھ امریکہ مردہ باد کا نعرہ جاری رکھےگا۔
مہر خبـررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ سید احمد خاتمی نے مغربی ممالک کی طرف سے مذاکرات کے ساتھ دباؤ کی پالیسی جاری رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بھی مذاکرات کے ساتھ امریکہ مردہ باد کا نعرہ جاری رکھےگا۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ نے کبھی بھی صداقت کا ساتھ نہیں دیا اور نہ ہی امریکہ سے صداقت اور سچائی کی توقع کی جاسکتی ہے خاتمی نے کہا کہ پرامن ایٹمی مذاکرات کے سلسلے میں ہمارا امریکہ پر اعتماد نہیں البتہ ہمیں اپنے مذاکراتکاروں پر اعتماد ہے۔ آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ ایران گذشتہ 35 برس سے دہشت گردی کا شکار ہے
انھوں نے سروان میں ایرانی سرحدی گارڈز کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت کو اس سلسلے میں جواب دینا چآہیے کہ اس کی سرزمین سے ایران کے خلاف دہشت گردانہ کارروائياں کیوں ہوتی ہیں۔