رائے بریلی ؛ دو فرقوں کے مابین مبینہ طور پر مذہبی تبدیلی کے مسئلہ پر جھڑپ ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ شہر کی ایک ہوٹل میں پیش آیا جہاں ایک سیاسی جماعت نے دو روزہ ورکشاپ منعقد کیا تھا اور ریاستی صدر بھی شریک تھے ۔ دوسرے فرقے نے بھی اسی ہوٹل میں مذہبی پروگرام کا اہتمام کیا تھا ۔
ورکشاپ کے دوران یہ افواہ پھیل گئی کہ دوسرے فرقے کی جانب سے مذہب تبدیل کرایا جارہا ہے ۔ جس پر پارٹی کارکنوں نے احتجاج کیا اور دونوں گروپس کے مابین جھڑپ ہوگئی ۔ بعد ازاں دیگر فرقے نے 150 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ صرف دعائیہ اجتماع منعقد کیا گیا تھا ۔