ممبئی، 22 مئی (یو این آئی) ایک مسلم نوجوان کو اس کے مذہب کی وجہ سے نوکری دینے سے منع کرنے پر پولیس نے ہیروں کے ایک فرم کے خلاف آج معاملہ درج کرلیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ یہ معاملہ ایم بی اے کی تعلیم حاصل کرچکے ذیشان علی نام کے ایک نوجوان کا ہے جس کو کمپنی نے صرف اس کے مذہب کے سبب نوکری دینے سے منع کردیا تھا۔ متاثر نوجوان نے کہا ‘میں نے نوکری کیلئے درخواست دی تھی لیکن انہوں نے اپنے جوابی ای میل میں میرے مسلم ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے مجھے نوکری دینے سے منع کردیا’۔خان نے اپنے فیس بک صفحہ پر لکھا ‘ملک کے وزیراعظم ترقی کی بات کر رہے ہیں لیکن کمپنیوں کا رویہ اس طرح کا ہے ۔ اگر میں اس کا اہل نہیں تھا تو مجھے اسی طرح بتا دیا جاتا’۔ کمپنی کے خلاف تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعہ کے تحت باندرا کرلا تھانہ میں معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔