لکھنؤ۔(نامہ نگار) اترپردیش میں کل ہونے والے چوتھے مرحلے کے انتخاب میں ریاست کے بیدار رائے دہندگان ملک میں ایک مستحکم اور سیکولر حکومت کی تشکیل میں اہم رول ادا کریں گے۔ ذات اور مذہب کا سہارا لیکر ووٹوں کی سیاست کرنے والوں کوشکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ریاستی کانگریس کمیٹی کے ترجمان اشوک سنگھ نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج ملک میں اتحاد اور سیکولرازم کو قائم رکھنا ہے ذات اور مذہب کی منفی فکر رکھنے والے لوگ ملک کے مفاد کے بارے میں نہیں سوچ سکتے ۔ اس لئے ریاست کے بیدار عوام سے اپیل ہے کہ کل ہونے والے الیکشن میں زیادہ سے زیادہ ووٹ دیں تاکہ ملک میں مستحکم اور سیکولر حکومت قائم ہوسکے۔