پونے( بھاشا)جرمنی کی کار بنانے والی کمپنی مرسڈیز بینج نے آج اپنی لکزری سیڈان ایس کلاس کا مقامی سطح پر تیار ڈیزل ماڈل پیش کیا ہے ۔ اس ماڈل کی مہاراشٹر میں قیمت ۰۷ء۱؍کروڑ روپئے ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب کہ مرسڈیز اپنے مقبول ایس کلاس ماڈل کا ڈیزل ماڈل پیش کر رہی ہے ۔
اس کے علاوہ کمپنی نے اپنے چاکن کارخانے میں سو کلو واٹ کے روف ٹاپ شمسی پلانٹ
سے پروڈکشن شروع کر دیا ہے اس کارخانے سے سالانہ ڈیڑھ لاکھ یونٹ کی پیداوار ہوگی ۔ مرسڈیز بینج انڈیا کے ایم ڈی ایبر ہارڈ کیرن نے کہا کہ ہم چاکن کارخا نے میں نئی ایس کلاس ۳۵۰ کے پروڈکشن پر کافی خوش ہیں ۔ اس میں ہم نے ڈیزل متبادل کی پیشکش کی ہے ،انہوں نے کہا کہ مرسڈیز میں پہلی بار مقامی سطح پر تیارایس کلاس ماڈل پیش کیا ہے ، کیرن نے بتایا کہ کمپنی کو اپنے چاکن کارخانے میں اس سال سالانہ پیداوار صلاحیت دو گنی کر کے ۲۰؍ ہزار اکائی کرنے کی ماحولیاتی منظوری مل گئی ہے ، جرمنی کی لکزری کار کمپنی کی جانب سے پیش ایس کلاس ڈیزل اس کا پانچواں ماڈل ہے۔گھریلو لکزری کار بازار میں کمپنی دوسرے نمبر پر ہے ۔