نئی دہلی(بھاشا) گزشتہ سال ہندوستا
ن میں اپنی کاروں کی کامیابی کے بعد زرمنی کی لگزری کار کمپنی مرسڈیز بینز آئندہ آٹو ایکسپو میں کئی پروڈکٹس پیش کرنے جا رہی ہے ۔ ان میں سی ایل ۴۵ اے ایم جی سیڈان ماڈل بھی شامل ہے ۔ مرسڈیز بینز انڈیا کے ایم ڈی و سی ای او ایبر ہارڈ کیئرن نے کہا کہ کمپنی اپنی اسپورٹس یو ٹیلٹی گاڑی ایم گارڈ کی بھی نمائش کرے گی۔ پانچ سے گیارہ فروری تک چلنے والے اس گاڑی میلے میں کمپنی اے ایم جی پیٹروناس ایف ۔ ایک ٹیم کار بھی پیش کریگی۔








