پونے (وارتا) لگزری کار بنانے والی کمپنی مرسڈیز بینز کی گاڑیوں کی فروخت رواں سال کی پہلی ششماہی میں ۲۵ فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی تعداد گذشتہ سال کی اسی مدت کی ۳۷۵۸گاڑیوں سے بڑھ کر ۴۷۱۷ گاڑیوں پر پہنچ گئی ہے۔کمپنی کے ایم ڈی اور سی ای او ایبر ہارڈ کیئرن نے ا یک بیان میں کہا ہے کہ اس دوران ایس کلاس ،اسپورٹ یوٹیلٹی وہیکل (ایس یو وی) ایم ایل کلاس اور کامپیکٹ کار اے کلاس اور بی کلاس کی فروخت میںاضافہ ہوا ہے۔ انھوںنے کہا کہ کمپنی کی جانب سے حال ہی میں پیش ایس یو وی سی ایل اے ۴۵ایم جی کو بھی نوجوان گاہکوں کی جانب سے بہتر نتیجہ ملنے کی امید ہے۔ انھوں نے کہا کہ ۲۰۱۴ کو ایرآف ایکسیلنس قرار دیا گیا ہے اور رواں سال میں کمپنی لگزری کار بازار میں نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔