شملہ مرچ چار عدد’ پنیر حسب ضرورت( چوکور ٹکڑے کاٹ لیں)’ بیسن ایک پیالی’ کھانے
کا سوڈا چٹکی بھر’ کٹی ہوئی مرچ چائے کا ایک چمچہ’ نمک حسبِ ذائقہ’ سفید زیرہ چائے کا ایک چمچہ(موٹا کٹا ہوا)’ اناردانہ چائے کا ایک چمچہ( پسا ہوا)’ تیل تلنے کے لیے
ترکیب: شملہ مرچ کے بیچ نکال کر چوکور ٹکروں میں کاٹ لیں ٹکڑوں کا سائز پنیر کے
ٹکڑوں سے تھوڑا بڑا ہونا چاہیے۔ تمام اجزا بیس میں ملاکر آمیزہ تیار کرلیں۔ شملہ مرچ کے
دو ٹکروں کے درمیان ایک پنیر کا ٹکڑا رکھ کر بیسن میں لپیٹ لیں۔ گرم تیل میں ڈال کر تل لیں اور سنہری مائل ہونے پر نکال لیں۔ مرچ پنیر پکوڑے تیار ہیں
–