لکھنؤ۔(نامہ نگار)مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں اور وعدہ خلافی کے خلاف کانگریس نے رکشہ اور موٹر سائیکل ریلی نکال کر ناراضگی ظاہر کی۔سعادت گنج سے شروع ہوئی ریلی شہید اسمارک پر پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہوگئی۔ریلی کو سینئر کانگریس رہنما سبودھ شریواستو نے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ضلع
کانگریس کے سابق نائب صدر مہدی حسن کی جانب سے منعقد ریلی میں کانگریس لیڈروں نے شرکت کی۔
سعادت گنج سے شروع ہوئی ریلی کاظمین ،منصورنگر ،نخاس، اکبری گیٹ، ،میڈیکل کالج چوراہا اور ڈالی گنج ہوتے ہوئے شہید اسمارک پہنچی۔یہاں جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سابق ترجمان سبودھ شریواستو نے کہا کہ مرکزمیں بنی بی جے پی حکومت جھوٹے وعدوں کی حکومت ہے۔ حصول آراضی آڈیننس ، سیاہ دولت ، سرحد پر پاکستان کی بولی بالی کا جواب ، جموں میں دہشت گردوں کی حمایت کرنے والی حکومت نے ایک بھی وعدہ پورا نہیںکیا۔جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مہدی حسن ببلو نے کہا کہ مہنگائی کی مار سے عوام بے حال ہے۔وزیر اعظم نے انتخابات کے دوران کئے گئے وعدے اب تک پورے نہیں کئے ۔یہ عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔جلسہ کو کھیل شعبہ کے چیئر مین عرشی رضا نے خطاب کرتے ہوئے ریاست کے خراب نظم ونسق پر برہمی ظاہر کی۔جلسہ کے بعد ریلی میں شامل لوگوں نے شہید اسمارک پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ریلی میں خاص طور سے ڈاکٹر جاوید مسیح ، امت کمار ، منظور علی،حیدر رضا،احمد عباس زیدی ، محمد عباس،امریندر رائے سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔