یہ کورس آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی جیسے مرکزی تعلیمی اداروں کے ذریعے چلائے جائیں گے جو نوجوانوں کو مفت میں آن لائن فراہم کرائے جائیں گے ۔
مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل اسمتھ ایرانی نے جمعہ کے روز یہاں انڈین ایجوکیشن بورڈ کے چوتھے قومی اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔
محترمہ ایرانی نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں ہندستانیت کی شمولیت کس طرح کی جائے اس کے لئے انڈین ایجوکیشن بورڈ بھی کام کررہا ہے ۔نئی تعلیمی پالیسی میں بورڈ کے ذریعہ پیش کردہ تجاویز کو شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مرکز کے ذریعہ مرکزی حکومت کے ذریعے ملک کی ڈھائی لاکھ پنچایتوں سے آن لائن تعلیمی پالیسی پر رائے لی گئی ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آنے والی ایجوکیشن پالیسی میں گا¶ں کی آواز کی جھلک نظر آئے گی۔
مرکزی وزیر برائے معدنیات و فولاد نریندر سنگھ تومر کی صدارت میں منعقد اس جلسے میں مدھیہ پردیش کی وزیر برائے خواتین و بہبود اطفال مایا سنگھ مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھیں
اس پروگرام میں کلیدی خطیب کی حیثیت سے راشٹریہ سوئم سنگھ (آر ایس ایس) کے لیڈر دتہ تریہ ہوسبولے اور انڈین ایجوکیشن بورڈ کے صدر موہن لال چھیپا موجود تھے ۔
مسٹر تومر نے کہا کہ اس دو روزہ اجلاس کی جو اہم تجاویز آئیں گی انہیں مرکزی حکومت کے پاس بھیجا جائے گا۔
مسٹر ہوسبولے نے کہا کہ ہندستان میں تعلیم کی قدیم روایت رہی ہے ۔ ہندستان سائنس اور روحانیت کے میدان میں اپنی خصوصی حیثیت رکھتا تھا لیکن درمیان میں غیر ملکیوں کی آمد کے بعد اس میں کچھ ٹھہرا¶ آگیا ہے ۔ اصل تعلیم وہ ہے جو انسان کو ملک کی تاریخ ، تہذیب اور روحانیت سے واقف کرائے ۔