لکھنؤ(نامہ نگار)سماج وادی پارٹی کے مرکزی صدر ملائم سنگھ یادونے آج کہا کہ پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں مرکزی اہمیت وریاست کے مفاد کے معاملے زوردار طریقے سے اٹھائیں گے۔ ہم مرکزی حکومت پرعوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کادبائو بنائیں گے۔پارلیمنٹ میں ایس پی کاتعاون عوام کی حکومت کے دوسری پارٹیوں کے لیڈر بھی کریں گے ہمارے درمیان فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف لڑنے کی منظوری بنی ہے ۔ مسٹر یادو ایس پی ریاستی ہیڈ کوارٹر میںجمع سیکڑوں کارکنوں کوخطاب کررہے تھے۔ انھوںنے کہا کہ سماج وادی پارٹی کو سابقہ پارلیمنٹ انتخابات کی بہ نسبت محض ایک فیصد کم ووٹ ملے ہیں اس سے پارلیمنٹ میںنشستیںضرور کم ہوئی ہیں۔ لیکن عوام کااعتمادسماج وادی پارٹی پرقائم ہے۔ انھوںنے کہا کہ ریاست کے کسانوں ، نوجوانوں اور سماج کے تمام طبقوںنے ریاست میںسماج وادی پارٹی کی اکثریت والی
حکومت بنائی ہے۔ سال ۲۰۱۷میںہونے والے اسمبلی انتخابات میںبھی ۲۰۱۲ کے نتائج دوہرانے کاعہدلینا ہوگا۔