کانپور(نامہ نگار)کانپورٹریڈ یونین کونسل کی قیاد ت میں گزشتہ گیارہ برسوں سے ایلگن مل نمبر ایک کے گیٹ پر مسلسل دھرناومظاہرہ کرنے والے مزدوروں نے اتوارکو کثیترتعداد میں جمع ہوکر بی آئی سی دفترپر مظاہرہ کرتے ہوئے ایلگن مل کو دوبارہ شرو ع کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مزدوروں نے کہا کہ مر
کزی حکومت نے مزدوروں کو روزگارکی گارنٹی دینے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک حکومت نے اپنے وعدے کو پوران نہیں کیا۔ جب کہ مزدورگزشتہ گیارہ برسوں سے مظاہرہ اوردھرنا دے رہے ہیں۔ محمدسمیع و پردیپ کمار شاہونے مشترکہ طورپر کہا کہ مقامی رکن پارلیمنٹ ومرکزی کوئلہ وزیرشری پرکاش جیسوال کاایلگن گیٹ پر مزدوروں نے خیرمقدم کیا تھا۔ انھوں نے بھی مل کو شروع کرانے کا وعدہ کیاتھالیکن مل کو ابھی تک شروع نہیںکیا گیا۔اس کے علاوہ سونیا گاندھی نے پھول باغ کے میدان میں ایلگن مل کو شروع کرانے کا وعدہ کیاتھا لیکن ابھی تک مل شروع نہیں ہوسکی۔
انھوں نے مرکزی وریاستی حکومت پر مزدوروںکے مفادات کو نظراندازکرنے کا الزام عائد کیا انھوں نے کہا کہ کانپور کے مزدورمرکزی حکومت کی وعدہ خلافی کاجواب انتخاب میں دیںگے۔ مظاہرین میں گینش شنکر مشرا، اوپی یادو ،شیام سندر،بند اپرشاد ، قمرالدین وغیرہ شامل ہیں۔