اٹاوہ (نامہ نگار)ریاستی حکومت ترقیاتی کاموں کادعوا کرتی ہے جبکہ مرکزی حکومت بھی اس بات کادعواکرتی ہے۔ وزیر اعظم نریندرمودی اور ریاست کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادوکے درمیان یقینا نظریاتی اختلافات ہیں لیکن اس کاخمیازہ نہ صرف ضلع کے لوگوں کو بلکہ قرب وجواب کے لوگوں کو بھی بھگتناپڑرہاہے ۔ریاستی حکموت نے اپنے خزانے کامنھ مختلف منصوبوںکے لئے کھول دیا ہے لیکن مرکزی حکومت ترقیاتی کاموںمیں مداخلت کررہی ہے۔ ضلع کی ترقی کیلئے ریاستی حکومت کی منصوبوں کاکام تیزی سے جاری ہے لیکن ۳۱ء۱ارب روپئے کے منصوبو ں کے لئے حکومت سے مختص رقم کے باوجود ترقیاتی کام شروع نہیں ہو رہے ہیں۔جسونت نگر علاقے کے کھندیاواقع جمنا ندی پراکیس کروڑ روپئے کی لاگت سے پل تعمیر کیاجارہا ہے ۔ تعمیری کام تقریبا ۷۲فیصد مکمل ہو چکا ہے ۔عوامی تعمیرات عامہ کے وزیر کے انتخابی حلقہ جسونت نگر میں پل کی تعمیر کاکام نامکمل ہے۔