لکھنؤ :سماج وادی پارٹی نے مرکز کی کانگریس حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ہر میدان میں ناکام ثابت ہوگئی ہے ۔ سماج وادی پارٹی نے کہا ہے کہ حکومت گھریلو اور سرحد دونوں جگہ بری طرح سے ناکام ہوئی ہے ۔ سماج وادی پارٹی کے ترجمان اور وزیر جیل راجیندر چودھری نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے بہت پہلے آگاہ کیا تھا کہ چین دھوکے باز ہے مگر حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی ۔ا نہوںنے کہا کہ وزیر اعظم منموہن سنگھ نے دورہ ٔ چین کے موقع پر آپسی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے تھے انہوں نے سرحد پر تنائو کے خاتمے کے عزم کا بھی اعادہ کیا تھا ۔ ا س کے باوجود چین اس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور ایک برس میں ددسو سے زیادہ چینی فوجیوں نے دراندازی کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ماہ اپریل میں چینی فوجیوں نے دولت بیگ اولڈی سیکٹر میں اپنے قنات گاڑ لئے تھے اور گزشتہ ہفتہ چینی فوجیوں نے لداخ کے چنار علاقے سے پانچ شہریوں کا اغوا کرلیا ۔ مسٹر چودھری نے کہا کہ پڑوسی ممالک سے رشتے بگڑے ہوئے کانگریس ہی بی جے پی کے راستے پر چل رہی ہے ایسے میں تیسری طاقت جب مرکز میں آئے گی اسی وقت ملک مضبوط ہوگا ۔