گورکھپور(نامہ نگار)مرکزی روڈو ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری ۲۰جنوری کو گورکھپورآرہے ہیں۔ مرکزی وزیر گورکھپور ۔ سونولی ، قومی شاہراہ کوچوڑا کرنے اور اس کی تزئین کاری کے کاموں کاافتتاح کریں گے اس کے علاوہ گورکھپور سونولی قومی شاہراہ پرواقع زیرتعمیر مہیسراپل کامعائنہ کریں گے۔ مذکورہ اطلاع رکن پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ نے پریس اعلانیہ میں دی ہے ۔انھوںنے بتایا کہ اس موقع پرمرکزی وزیر نتن گڈکری کی توجہ گورکھپور۔ وارانسی قومی شاہراہ اوردیہی سڑکوںکی بدحالی کی طرف مبذول کرائی جائے گی۔ اس کے علاوہ گورکھپور کے ٹریفک مس
ئلے کے پیش نظر نئے بائی پاس کی تعمیر کامطالبہ کیاجائیگا۔