نئی دہلی (بھاشا) سسکوچیئرمین جان چمبرس نے مواصلات اور اطلاعاتی ٹکنالوجی وزیر روی شنکر پرساد سے کل ملاقات کی اور شفاف ٹیکس نظام اور ملک میں تعلیم اور صحت کے میدان میں فروغ دینے کے لئے انٹر نیٹ کے استعمال کو فروغ دیے جانے سمیت کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران چمبرس نے پرسادسے کہا کہ زیادہ شفاف ٹیکس نظام غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں اپنی اکائیاں قائم کرنے کے لئے حوصلہ مند ثابت ہوگا۔ چمبرس امریکہ میں واقع نیٹ ورکنگ سولیوشن کمپنی کے چیف ایکزیکیوٹیو بھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ۴۸؍ارب ڈالر کی کمپنی کے سربراہ نے ہندوستان میں خصوصی طورپر دیہی اور ترقی پذیر علاقوں میں صحت اور تعلیم کے میدان میں انٹر نیٹ ٹکنالوجی کو نافذ کرنے کیلئے اپنا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ وزیر موصوف نے چمبرس سے کہا کہ ہندوستان ملک میں ٹیلی مواصلات کے آلات بنانے والی اکائی کے قائم کے لئے خواہش مند ہوگا تاکہ درآمدات پر انحصار کم کیا جاسکے اور ٹیلی مواصلات کے میدان کا درآمدات پر انحصار کم ہوسکے۔ چمبرس نے کل صنعتی پالیسی وضع کرنے والے محکمہ کے سیکریٹری امیتابھ کانت سے بھی ملاقات کی اس دوران انھوں نے ہندوستان میں کمپنی کے سامنے آنے والی دشواریوں سمیت مختلف مسائل کے ساتھ اسمارٹ شہر کو فروغ دینے کے لیے اپنے تجربات کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ چمبرس نے کانت کا بتایا ہندوستان میں تعمیری مرکز قائم کرنے کے لئے بازار میں پنہچ کو آسان اور ایک مستقل ٹیکس پالیسی ضروری ہے۔ ملاقات کے بعد چمبرس نے نامہ نگاروں سے کہا کہ جس طرح سے نئی حکومت آگے بڑھ رہی ہے سسکو اس کے حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ انھوں نے صحت تعلیم ارر روز گار
کے مواقع کی فراہمی جیسے حکومت کے دیگر ترجیحی پروگراموں کا بھی ذکر کیا۔