رامپور (نامہ نگار)سماج وادی پارٹی اقلیتی سیل کے ضلع صدر مولانا اسلم جاوید قاسمی نے پریس کو جاری بیان میں کہا ہے کہ مرکز ی حکومت کے وزیراورعہدیداران ایسے بیانات دے رہے ہیں جس سے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات ہوں تاکہ جہاں جہاں انتخابات ہونے والے ہیں.
وہاں اقتدارحاصل کیا جاسکے۔ خاص طورسے ان کا مقصد اترپردیش اوربہار ریاستوںمیں اقتدار حاصل کرناہے۔انھوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہورہاہے کہ پارٹی ہائی کمان اوروزیراعظم نریندرمودی کی سرپرستی مرکزی وزرا کو حاصل ہے۔دونوں لیڈرصرف دکھانے کیلئے بیانات پر معافی مانگنے کیلئے کہتے ہیں یہ صرف ان کا ڈھونگ ہے ۔اوراقتدار حاصل کرنے کا راستہ صاف ہوسکے اورمن مانے طریقے سے حکومتیں چلائی جاسکے۔انھوں نے کہا کہ نریندر مودی مسلم مخالف ہیں گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کے قتل عام کیلئے وہ ذمہ دارہیں۔
انھوںنے کہا کہ مسلمانوںکو متحد ہونا چاہئے۔اورمل کر جدوجہد کرنی ہوگی۔ورنہ فرقہ پرست طاقتوںکو مضبوطی حاصل ہوجائے گی۔انھوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی ایک ایسی پارٹی ہے جو مسلمانوں کے مفادات کا خیال رکھتی ہے۔انھوں نے کہا کہ کابینی وزیرمحمد اعظم خان ایسے ہی لیڈر ہیں جو مسلمانوںکی ترقی اورتعلیم کیلئے جدوجہد کرتے آرہے ہیں۔مولانا نے کہا کہ بی جے پی ، آرایس ایس ،فرقہ واریت کا زہر لوگوںمیںگھولیں لیکن کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔