برسبین ۔مرکزی وزیر فولا د بینی پر ساد ورمانے کانکنی اور کو ئلہ فرا ہم کے شعبے میں تعلقات کو مضبوط بنا نے کے لئے آسٹر یلیااور نیوزی لینڈ کے لئے ایک وفد کی قیادت کی مسٹرورما نے آسٹریلیا حکومت کے وزیرصنعت و قد رتی وسائل ایا ن میک فا رلین کے ساتھ برسبین میں ملاقات کی بعد میں وزیر فولاد نے کوئنس لینڈ حکومت کے وزیر قدرتی وسائل وکانکنی اینڈریوکریپس اور ڈپٹی وزیر اعظم جیف سینے سے بھی برسبین نے ۲۹ جنوری کو ملا قات
کی۔
مسٹر میک فار لین کے ساتھ بات چیت کر تے ہو ئے مسٹر ورما نے ہندستان کے لئے کو ئلہ کی فراہمی کے امکانات اور خا م مال کے فراہم کنندگان کی ضرتوں کی بارے میں بات کی ۔مسٹرجیف سینے کے ساتھ اپنی ملا قات کے دوران مسٹر ورمانے کوکنگ کول کے لئے نیو زی لینڈ اور حکومت ہند کے درمیان ایک طویل مدتی سمجھوتے کے امکانات کا پتہ لگانے پر زور دیا ۔
وزیر فولا د نے آسٹریلیا و ہندوستان ویا پار پریشد سے بھی ملا قات کی ملا قات کے دوران مس جولی بشپ ،آسٹریلیا حکومت کی غیر ملکی معاملات کی وزیر موجود تھیں ۔مسٹر ورما نے فولا د صنعت کے بارے میں مزید اقتصادی تعاون کے معاملے پر اپنے خیالا ت کا اظہار کیا ۔دونوں ممالک اس دورے کو آسٹر یلیا اور نیو زی لینڈ حکومت کے وزرا ،سر کاری افسران اور کاروباری طبقات سے بہت ہی مثبت ردعمل ملا۔باہمی مفاد کے شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے اور مستقبل میں ترقیات اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے یہ بات چیت کا میاب رہی ۔مر کزی وزیر فولا د بینی پر ساد ورما کی قیادت میں گئے ہندوستانی وفد میں سیل ،این ایم ڈی سی اور آئی سی وی ایل کے صدر ،سی ایس ورما ،وزارت فولا د کے جو ائنٹ سیکریٹری ایس عباسی ،مائل لمیٹیڈ کے سی ایم ڈی ،جی پی کندرگی اور آئی سی وی ایل کے سی ای او اجے ما تھر شامل ہیں ۔