لکھنؤ۔ سنی بورڈ آف انڈیا کے صدر شہاب الدین خاں ، جنرل سکریٹری صلاح الدین حیدر ، محمد عارف نگرامی، ڈاکٹر انوار الحئی لاری، خورشید لودی اور شکیل احمد خاںنے مظفرنگر کے کیمپوں میں رہنے والے افراد کی ہر ممکن مدد کرنے کا مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے۔ یوم اقلیتی حقوق پر مسلمانوں کیلئے بڑے امدادی پیکیج کے اعلان کی توقع بھی ظاہر کی۔ شہاب الدین خاں نے کہا کہ یوم اقلیتی حقوق محض رسم بن کر نہ رہ جائے بلکہ حکومت اقلیتوں بالخصوص مظفرنگر کے مسلمانوں کو انصاف دلانے میں سرگرم ہو۔ ڈاکٹر لاری نے اقلیتوں کے حقوق پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر مسلمانوں سے مفاد پرست و نام نہاد لیڈروں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی گئی۔