اٹاوہ (نامہ نگار)سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے بی جے پی وزیر اعظم عہدہ کے امیدوار نریندر مودی پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخاب میں سماجوادی پارٹی کی قیادت میں ہی تیسرے محاذ کی حکومت اقتدار میں آئے گی۔ ریاست میں سماجوادی پارٹی ہی نریندر مودی کا راستہ روکے گی کیونکہ یہ مادہ صرف سماجوادی پارٹی کے پاس ہی ہے انہوں نے کہا کہ دو منطقاؤں کے برابر گجرات کا حکمراں ملک کی قیادت کیا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ہی ۱۸منطقہ ہیں۔ ٹی وی چینلوں پر انتخابی سروے کا مذاق اڑاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی آر پی میں اضافہ کیلئے چینل انتخابی سروے من مانے طریقے سے نشر کررہے ہیں۔ اس بات کا اندازہ اسی سے لگایا جاسکتاہے کہ پانچ ریاستوں میں گزشتہ انتخابات میں ووٹروں نے سروے کے مطابق ووٹ نہیں دیئے۔ شیوپال سنگھ یادو روزنامہ اردو کے صحافی سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔