لکھنؤ (نامہ نگار)مرکزی حکومت کے کسان اور مزدور مخالف حصول آراضی آرڈیننس کے خلاف کانگریس کی پد یاترا جمعہ کو مختلف اسمبلی حلقوں میں نکالی گئی ۔ پد یاترا میں پارٹی کے سینئر رہنما، عہدہ دار اور کار کنان مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو بیدار کر رہے ہیں۔ جمعرات سے شروع ہوئی پد یاتراآئندہ ۱۷؍اپریل تک چلے گی ۔ جس میں ۱۹ اپریل کو دہلی میں ہونے والی کسان ریلی می
ں شامل ہونے کی اپیل عوام سے کی جائے گی ۔پارٹی ترجمان ویریندر مدان نے بتایا کہ جمعہ کو مظفر نگر کی چرتھاول ، بجنور کی نجیب آباد ، بدایوں کی بدایوں ، ایٹا کی علی گنج ، میرٹھ جنوبی ، علی گڑھ کی برولی ، جالون کی اروئی ، جھانسی کی ببینہ ، باندا کی تندواری ، فتح پور کی کھاگہ ، کانپور دیہات کی سکندرا ، پرتاپ گڑھ کی وشو ناتھ گنج ، امبیڈ نگر کی جلال پور ، فیر وز آباد کی شکوہ آباد سمیت مختلف اسمبلی حلقوںمیں پد یاتر ا نکالی گئی ۔
پد یاتر ا میں کانگریسیوں نے مرکز کی مخالف پالیسیوں کے بارے میں عوام کو رو شناس کرایا ۔ ساتھ ہی پارٹی کی جانب سے ۱۹؍ اپریل کو ہونے والی کسان ریلی میں شامل ہونے کی اپیل کی ۔ ڈاکٹر کھتری آج سنت کبیر نگر میں : مرکز مخالف پد یاتر ا کے درمیان ریاستی کانگریس کے صدر ڈاکٹر کھتری سنیچر کو سنت کبیر نگر کی میہنداول کی پد یاترا میں شامل ہوںگے۔ پارٹی ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر کھتری اتوار کو لکھنؤ کی بخشی کا تالاب اسمبلی حلقہ میں منعقد پد یاترا میں حصہ لیں گے۔ پردیپ ماتھر ۱۶ اپریل کو فیر وز آباد اور ۱۷ اپریل کو آگرہ مشرقی حلقہ پد یاترا میں شامل ہوں گے۔لکھنؤمیں ریتابہو گناجوشی نے کانگریس پد یاتر ا کی قیادت کی۔۔