ریاض: سعودی عرب کے ممتازمفتی اورسپریم علماکونسل کے رکن الشیخ علی الحکمی نے کہاہے کہ مریخ سیارے کے آزمائشی سفرمیں شمولیت خودکو دانستہ ہلاکت میں ڈالنے کے مترادف ہے اس لیے شریعت میں ایسے سفرکی کوئی گنجائش نہیں ہے۔خیال رہے کہ مریخ کی سیرکیلیے پوری دنیا سے ایک لاکھ افرادکو منتخب کیاگیا ہے۔ ان میںسعودی عرب کے 6باشندے بھی شامل ہیں۔ یہ 7ماہ پرمحیط ہوگا۔ لندن سے شائع ہونیوالے اخبارالحیا نے سعودی عالم دین علامہ الحکمی کا بیان نقل کیاہے جس میںان کاکہنا ہے کہ مریخ چونکہ بہت دورواقع ہے اور 7ماہ کے خلائی سفرمیں جانی نقصان کا غالب امکان ہے۔میں سعودی شہریوں سے کہوں گا کہ وہ اس سفرسے بازرہیں ۔ واضح رہے کہ 40سال سے کم عمرکوئی بھی شخص محض 38ڈالر اداکر کے اس سفرمیں شامل ہوسکتا ہے۔