نئی دہلی: اولمپک تمغہ فاتح مکہ باز مریم کام کی زندگی پر بنی فلم میں یہ عالمی چیمپئن باکسر کی زندگی کو پردے پر ادا کرنے والی اداکارہ پرینکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ اس فلم کے لئے انہوں نے جی جان لگا دی اور اگر یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوئی تو ان کا دل ٹوٹ جایگا۔پرینکا کا کہنا ہے کہ ‘مریم کام’ ان کے لئے بے حد خاص رہے گی کیونکہ اس کردار کے ساتھ انصاف کرنے کے لئے انہوں نے اپنی صلاحیت سے زیادہ محنت کی۔ پرینکا نے ایک انٹرویو میں یہاں بتایا کہ اس فلم کی شوٹنگ میں نے اپنی زندگی کے سب سے مشکل دور میں شروع کی تھی۔ اس فلم کے لئے میں نے اپنے سارے دکھ درکنار کر دئے۔ فلم کے دوران ہر دن میرے لئے ایک چیلنج کی طرح تھا۔ میں نے اس کے لئے پوری جان لگا دی۔ ہر دن میں گھر جاتی، روتی اور ماں سے یہی کہتی کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں اسے کر پا ئونگی اور اگلے دن پھر شوٹنگ پر جاتی۔ امنگ کمار کی ہدایت میں بنی فلم میں باکسر کے کردار کو ادا کرنے کے لئے مجھے مشکل جسمانی تبدیلی سے گزرنا پڑانہونے کہا کہ یہ فلم میرے لئے بے حد خاص ہے۔ میں ناکامیوں کا مقابلہ بہت اچھے سے نہیں کر پاتی ہوں اور خاص طور پر اس فلم کو لے کر میں نے ناکامی کا منہ نہیں دیکھنا چاہتی کیونکہ یہ فلم میرے دل کے انتہائی قریب ہے۔ اس سے مجھے ذاتی طور پر بہت ترغیب ملی اور میں بہتر کرنے کی خواہش بھی رکھتی ہوں۔ اداکارہ ملک کے کئی حصوں میں جا کر فلم کے لئے تشہیرکر رہی ہیں۔ فلم کے ورلڈ پریمئر کے سلسلے میں وہ ۴ ستمبر کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول جانے والی ہیں۔ یہ فلم۵ ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ٭اداکارہ پرینکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے سر کے بالوں کو منڈوا یعنی گنجی بھی ہوسکتی ہیں۔واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا جو اپنے کیریئر کے دوران فلموں میں مختلف قسم کے کردار اداکرچکی ہیں اور فلم بین انھیں مختلف بہروپوں میں دیکھ چکے ہیں اپنی آنے والی فلم میری کوم کے ایک سین میں بغیر بالوں کے یعنی گنجی نظر آئیں گی مگر حقیقت میں انھوں نے اپنے سر کے بالوں کو صاف نہیں کروایا بلکہ سر پر ایک ایسا غلاف چڑھایا گیا ہے جس میں وہ بغیر بالوں کے دکھائی دے رہی ہیں۔اس سلسلہ میں ادکارہ کا کہنا کہ فلم ’’میری کوم‘‘ کے صرف ایک ہی سین میں مجھے گنجی دکھایا گیا ہے اور اس کے لیے مجھے اپنے سر کے بالوں کو حقیقت میں صاف کروانے کی کوئی ضروت نہیں تھی تاہم اگر کسی فلم کے کردار میں انھیں اپنے سر کے بالوں کو منڈوانا بھی پڑاتو وہ ایسا کرنے سے کسی قسم کی جھجک محسوس نہیں کریں گی مگر اس کے لیے ضروری ہوگا کہ فلم میں انھیں بغیر بالوں کے دکھائی دینے کے صرف دو یا تین ہی مناظر نہ ہوں بلکہ فلم میں ان کا کردار ایک گنجی لڑکی کا ہونا چاہیے یاانھیں زیادہ تر گنجا رہنا پڑے تو وہ ایسا کرگزریں گی۔فلم ’’میری کوم‘‘ میں کام کرنے کے متعلق سوال کے جواب میں پریانکا کا کہنا تھا کہ یہ فلم امنگ کمار کی بطور ہدایتکار پہلی فلم ہے اور جب انھوں نے مجھے اس میں کام کی پیشکش کی تو انھیں یقین تھا کہ وہ ایک خاتون باکسر کا کردار بہتر طور سے نبھا سکتی ہیں اور اسی لیے میں نے یہ فلم کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ امنگ کمار کے ساتھ ساتھ فلم کے پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی نے بھی میرے اعتماد میں اضافہ کیا اور میں ایک خاتون باکسر کا کردار بہتر طور پر ادا کر پائی ہوں۔