آگرہ: آگرہ کے صدر بازار علاقے میں لوٹ کی مخالفت کرنے کے معاملے میں بدمعاشوں نے پراپرٹی ڈیلر کو گولی مار کر ختم کردیا۔ بدمعاش پراپرٹی ڈیلر کے گھر سے لاکھوں روپئے کے قیمتی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ موصولہ خبر کے مطابق صدر بازار علاقے کے نگلا پرسونی کے باشندے پراپرٹی ڈیلر منوج سینی کے گھرمیں آج صبح چار بدمعاش لوٹ کے ارادے سے گھس گئے ۔ منوج اور اس کی بیوی نے جب مزاحمت کی تو بدمعاشوںنے منوج کو گولی ماردی۔ گولی لگنے سے منوج کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ جبکہ منوج نے ایک بدمعاش کوپھاوڑے سے زخمی کر دیا۔ بدمعاشوںنے جواب میں منوج کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ زخمی بدمعاش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ترجمان نے بتایا کہ بدمعاش لاکھوں روپئے مالیت کے زیورا ت اور نقد رقم لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس بدمعاشوں کو سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔