لکھنو:علی گنج علاقہ میں ایک مزدور جس کا نام کرونیش ہے اس کے کھاتے سے اچانک بیس ہزار روپئے نکل گئے۔ اسے اس بات کی اطلاع تب ہوئی جب وہ بینک روپئے نکالنے کیلئے گیا ۔ اس نے بتاےا کہ منگل کو جب بینک روپئے نکالنے گیا تبھی اس کے موبائل پر میسیج آیا کہ اس کے کھاتے سے بیس ہزار روپئے نکالے گئے ہیں۔اس نے بینک میں معلوم کیا تو پتہ چلا کہ اس کے اے ٹی ایم اے روپئے نکالے گئے ہیں۔ جبکہ مزدور کرونیش کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم اس کے پاس ہے اور اس نے کوئی رقم نہیں نکالی۔
جعلسازی کااحساس ہونے پر مزدو ر علی گنج تھانہ پہنچا جہاںاس نے شکایت کی لیکن نہ تواس کی رپورٹ درج کی گئی اور نہ کسی نے اس کی شکایت سنی۔ فی الحال دیر رات تک متاثر کی رپورٹ در ج نہیں ہو سکی تھی۔