لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ غازی پور علاقہ میں ایک مزدور کے مکان میں سلنڈر کے پائپ سے گیس لیک ہونے کے سبب آگ لگ گئی۔ آگ لگتے ہی مکان میں موجود لوگ جان بچاکر باہر بھاگ کھڑے ہوئے ۔اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس و فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے کچھ ہی دیر بعد آگ پر قابو پا لیا۔ پولیس نے بتاے کہ حادثہ میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن مکان میں رکھا فرنیچر و قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ غازی پور کے بستولی گاؤں کا رہنے والا مزدور گڈو اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا ہے۔
آج صبح اس کی بیوی باورچی خانہ میں کھانا پکا رہی تھی، تبھی اچانک سلنڈر کے پائپ سے گیس خارج ہونے کے سبب پائپ نے آگ پکڑ لیا۔ آگ لگتے ہی گھر میں افراتفری مچ گئی۔ آس پاس کے لوگ شور سن کر موقع پر جمع ہو گئے اور بالٹیاں بھر بھر کر پانی ڈالنے لگے لیکن آگ کی لپٹیں بڑھ چکی تھیں۔ حادثہ کی اطلاع پولیس و محکمہ فائر بریگیٖڈکو دی گئی۔ کچھ دیر کے بعد موقع پر پہنچی فائر بریگیڈکی گاڑیوںنے آگ پر قابو تو پا لیا لیکن گھر میں رکھا قیمتی سامان نہیں بچ سکا۔ دوسری جانب بدھ کی دوپہر ڈی جی پی دفتر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل اچانک آگ کا گولہ بن گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے موٹر سائیکل کو پوری طرح سے اپنی زد میں لے لیا۔ لوگوںنے اس کی اطلاع حضرت گنج فائر بریگیڈ کو دی۔ موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی گاڑی نے آگ پر قابو پایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ بیٹری میں شار
ٹ سرکٹ ہونے کے سبب لگی تھی۔