لکھنؤ: صوبائی پولیس سروس کے مزید دو افسر اے کے پانڈے اور اتل سکسینہ کو آئی پی ایس بنایا گیا ہے۔ دودیگر افسر شیو پرساد اپادھیائے اور مہندر پال سنگھ کے نام کا بھی نوٹیفکیشن ایک ہفتہ میں ہو جائے گا۔ منتخب ۱۳پی پی ایس افسران میں ۹؍افسرآئی پی ایس ہو چکے ہیں۔
محکمہ داخلہ کے مطابق پی پی ایس افسر اے کے پانڈے اوراتل سکسینہ کو آئی پی ایس بنایاگیا ہے۔ ۲۹؍اکتوبرکو ان کا نوٹیفکیشن ہوا تھا۔ ان کے علاوہ شیو پرساد اپادھیائے اور مہندر پال سنگھ کا بھی نوٹیفکیشن ایک ہفتہ میں ہو جائے گا۔ اس زمرے کے سات دیگر پی پی ایس افسر رشی نرائن شرما، پرتیپ کمار مشرا، بھارت سنگھ، رام پرتاپ سنگھ اول، گنگاناتھ ترپاٹھی، سادھنا گوسوامی اورننت دیو پہلے ہی آئی پی ایس ہو چکے ہیں۔