پایا ایک عدد ابلا ہوا
تیل ایک کپ
پیاز دو عدد
دہی ایک سو پچیس گرام
نمک حسب ذائقہ
دھنیا ڈیڑھ چائے کا چمچ پسا ہوا
لال مرچ دو چائے کے چمچ پسی ہوئی
جائفل آدھا چائے کا چمچ
جاوتری آدھا چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
زعفران آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
یخنی چھ کپ
گرم مصالحہ ڈیڑھ چائے کا چمچ پسا ہوا
چھوٹی الائچی چار عدد
کالا زیرہ ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا گارنش کے لیے
ہری مرچ گارنش کے لیے
لیموں گارنش کے لیے
ادرک گارنش کے لیے
پودینہ گارنش کے لیے
ترکیب۔
تیل گرم کر کے اس میں پیاز برائون کریں۔
اب دہی میں نمک، دھنیا، لال مرچ، جائفل، جاوتری، ہلدی، زعفران اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر مکس کریں اور تلی پیاز میں ملا کر بھون لیں۔
پھر اس میں پایا شامل کر کے خوب اچھی طرح بھونیں۔
اب یخنی ڈال کر آدھے گھنٹے ہلکی آنچ پر پکائیں۔
پھر چولہا بند کر کے اس میں گرم مصالحہ، چھوٹی الائچی اور کالا زیرہ کوٹ کر شامل کر دیں۔
آخر میں اسے ڈش میں نکال کر ہرا دھنیا، ہری مرچ، لیموں، ادرک اور پودینے سے گارنش کر کے سرو کر دیں۔
–