کانپور (نامہ نگار)۔اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں وائس چانسلر کے ذریعہ کوئی کارروائی نہ کرنے کاالزام عائد کرتے ہوئے یونیورسٹی کیمپس میںمظاہرہ کیا۔ مظاہرہ کے دوران پولیس کی مظاہرین کے ساتھ تکرار ہوگئی۔ تنظیم کے وفد نے مظاہرہ کے بعد وائس چانسلر کوعرضداشت سپرد کی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ طلباء یونین کے انتخابات سمیت وائس چانسلر نے مطالبات کے سلسلے میں کوئی توجہ نہیں دی۔ اے بی وی پی کانپور نے کاروائی نہ کرنے کی مخالفت میں یونین کے سکریٹری وجے کمار کی قیادت میں مظاہرہ کیا۔ ودیارتھی پریشد کے عہدے داران وائس چانسلر کوعرضداشت سپردکرنے کے لئے یونیورسٹی کے گیٹ پربلارہے تھے۔ اے بی
وی پی کارکنان نے چانسلر سید وقار حسین کوبھی واپس بھیج دیا۔
مظاہرہ کے بعد پریشد کے دس نمائندوں نے وائس چانسلر کوعرضداشت سپردکی ۔وائس چانسلر نے طلباء یونین کے مطالبے کو انتظامیہ سے متعلق بتایا ۔اور طلباء کے دیگرمطالبات کو نامنظور کردیا۔ وائس چانسلر نے طلباء یونین کے وفد کویقین دہانی کرائی کہ یونیورسٹی کے دائرے میں آنے والے تمام مسائل پرگفتگو کرنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔وائس چانسلر نے اس کیلئے کوئی وقت مقرر نہیں کیا۔ مظاہرین میں وجے کمار ، جے کرن ،رگھو ونش ، آیوش مان سونکراور اتکرش نگم وغیرہ شامل تھے ۔