بارہ بنکی (نامہ نگار)بلاک سطح پر سماج وادی پارٹی کے ذریعہ ہونے والے عوامی جلسوں میںبڑی تعداد میںشامل ہوکر سماج وادی حکومت کے تین برس کے دور اقتدارکو مفاد عامہ میں کئے گئے کاموں کاعوامی جلسوں میں تذکرہ کیا جائیگا۔ مذکورہ خیال ضلع سماج وادی پارٹی منعقد ماہانہ جلسے میں ضلع صدر ڈاکٹر کلدیپ سنگھ نے پارٹی کارکنوں اور عہدے داروں کے درمیان ظا ہرکیا۔ ڈاکٹر کلدیپ سنگھ نے اترپردیش حکومت میں وزیر مملکت اروند سنگھ کے ریاستی جنرل سکریٹری بنائے جانے سے بارہ بنکی ضلع کا نام پوری ریاست میں فخر سے لیا جائے گا۔اور ملک اور ریاستی قیادت میں بارہ بنکی ضلع کو ایک بڑا تحفہ دی ہے۔
ضلع کے ہر ترقیاتی بلاک سطح پر متعلقہ رکن اسمبلی اور اسمبلی اسکپیکر کے ذریعہ عوامی جلسوں کا اہتمام کیا جائے گا۔جس میں سماج وادی حکومت کے ذریعہ مفاد عامہ میں کئے گئے کاموں کی تشہیر کی جائے گی۔ سماج وادی پارٹی کو مضبوط کرنے میں پارٹی کے تم
ام کارکنان اور عہدے داران اپنا تعاون دیں ایس پی صدرنے انتظامی افسروں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے عہدے داروں کے جائز مسائل کو نظر انداز کرنے والے افسران کو نشانزد کرکے انکی شکایت ریاستی قیادت سے کی جائے گی۔
مہمان خصوصی حیدر گڑھ کے رکن اسمبلی رام مگن راوت نے کہا کہ آپ سبھی کارکنوں کی محنت کی بدولت ہی آج ہم لوگ رکن اسمبلی ہیں۔آپ لوگوں کی عزت میں کسی طرح کی کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ جلسہ میں ضلع جنرل سکریٹری انل یادو، حاجی شہاب خالد، سینئر لیڈر اظہار ایڈوکیٹ ، سابق ایم ایل سی اروند یادوسابق رکن اسمبلی راج رانی راوت ، ایس پی نائب صدر رام چندر مشرا، حاجی علیم قدوائی، محمد رضوان ، سنجے ، طالب ، نجیب کوکب، ہمایوں نعیم خاں، شہر صدر حاجی قطب الدین انصاری، سروج موریہ ، شمیم فنے،چودھری کلیم عثمانی ، امریش شاستری، گیان شری یادو وغیرہ موجود تھے۔