نئی دہلی:ریلوے مسافروں کی بکنگ میں جاری مالی برس کی اپریل سے اگست ماہ کی مدت میں ۴ فیصد کی کمی آئی ہے۔ اس سلسلے میں ریلوے بے حدفکر مند ہے اس سے مسافر سبسڈی میں اضافے کا اندیشا بھی بڑھا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی عوامی نقل وحمل اکائی مطابق اپریل سے اگست ماہ کے دوران ٹرینوں سے سفر کرنے والوں کی تعداد ۳۴۲ئ۷۸ کروڑ رہی جو گذشتہ مالی برس کی اسی مدت میں ۳۵۷ئ۵۳ کروڑ رہی تھی۔
اس طرح ریل مسافروں کی تعداد میں ۱۴ئ۷۴ کروڑ یعنی ۴ئ۱۲ فیصد کی کمی آئی اس دوران مسافر خدمات سے ریلوے کی آمدنی ۱۹۳۹۴ئ۷۵ کروڑ روپئے رہی جو ۲۰۲۰۴ئ۸۵ کروڑ روپئے کے ہدف سے ۴ئ۹۵ فیصد کم ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کمی کا یہ رجحان برقرار رہا تو مسافر سبسڈی جو سالانہ ۲۹ ہزار کروڑ روپئے آس پاس چل رہی ہے اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
مسافروں کی بکنگ نہ صرف گذشتہ مالی برس کے پہلے پانچ ماہ سے کم رہی بلکہ یہ ریلوے کے ذریعہ طے شدہ ۳۶۰ئ۶۷ کروڑ مسافروں کے ہدف سے کافی نیچے پہنچ گئی ریل وزارت کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ مسافروں کی تعداد میں ۱۴ئ۷ کروڑ کی کمی یقینی طور سے فکر کا باعث ہے حالانکہ انہوں نے کہا کہ آئندہ صورتحال میں بہتری ہوگی کیوں کہ تہواری سیزن کے پیش نظر کئی خصوصی ٹرینے چلائے جانے کا منصوبہ ہے۔ اس کے علاوہ ریلوے کی جانب سے مسافروں کی تعداد میں اضافے کے مزید کئی اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔