حرمین شریفین کے نگراں ادارے نے حرم مکی بالخصوص #مسجد_حرام کے اہم مقامات پر نمازیوں کے باہر جانے کے لیے ہنگامی دروازے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ہنگامی راستوں کے لیے جگہ کی نشاندہی کے وہاں پر دروازے لگانے کا کام شروع کرے گی۔ مسجد حرام میں ہنگامی اخراج کی سہولت چوبیس گھنٹے میسر رہے گی۔
ہنگامی اخراج کے راستے مسجد حرام کے تمام اطراف میں بنائے جائیں گے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مسجد کے اندر موجود افراد کو باہر نکلنے میں مدد فراہم کی جاسکے۔ ہنگامی اخراج کے تمام راستے عمومی داخلی اور خارجی دروازوں سے فاصلے پرہوں گے اور حسب ضرورت انہیں با آسانی کھولا جاسکے گا۔
ہنگامی راستوں کے ذریعے مریضوں کی مسجد سے باہرمنتقلی میں مدد ملے گی اور قریب ہی واقع اجیاد اسپتال تک پہنچانے میں سہولت مہیا ہوگی۔ مسجد میں نماز جنازہ کے موقع پر نمازیوں کی آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔ زیادہ ھجوم بالخصوص جمعہ اور عیدین کے میں مسجد کے ملازمین کو اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں بھی سہولت ملے گی۔ ہنگامی اخراج کے دروازوں کے بعد دوسرے دروزاوں کی مرمت کے کام بھی سہولت ہوگی۔