دونوں مینار مرکزی دروازے باب العزیز کے اوپر قائم تھے
مسجد حرام میں توسیع کے لیے جاری منصوبے کے سلسلے میں باب العزیز کے اوپر قائم دو میناروں کو ختم کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ مرحلہ مطاف کو وسعت دینے کے حوالےسے آخری مرحلہ بتایا گیا ہے۔ اس سے پہلے اعلان کیا جا چکا ہے کہ رمضان المبارک تک بیشتر کام مکمل ہو چکا ہو گا۔
واضح رہے باب العزیز مسجد حرام کا مرکزی دروازہ ہے۔ اسے بند کیا جا چکا ہے۔ جبکہ مسجد حرام کے 27 دروازے جاری توسیعی منصوبے کی تکمیل کی غرض سے اس سے پہلے ہی ختم کیے جا چکے ہیں۔
ان تمام دروازوں کو ختم کرنے کا مقصد عمارت کے مجموعی ڈھانچے کو وسعت دیتے ہوئے مطاف میں توسیع کرنا اور موجودہ دروازوں کی جگہ نئے دروازے تعمیر کرنا ہے۔