نئی دہلی ، 13 اکتوبر (یو این آئی) آندھرا پردیش کے شمالی ساحل کے وشاکھا پٹنم کے نزدیک سمندری طوفان کا نشانہ بننے کے بعد مسلح افواج نے راحت اوربچاؤ کے کاموں کے لئے اپنی اپنی جگہ سنبھال لی ہے اور طوفا ن سے متاثر علاقوں میں راحت اور بچاؤ کا کام شروع کرنے کے لئے شہری انتظامیہ کی ہدایت کا انتظار کررہی ہے۔
درایں اثناء آندھرا سب ایریا کی فوج نے اپنی چار ٹیمیں وشاکھا پٹنم میں تعینات کردی ہیں اور چار ٹیمیں سری کاکلم میں تعینات کردی ہیں۔ان ٹیموں کو جان بچانے والی تین سو صدریاں بارہ کشتیا ں ،چار ویبس اورآٹھ اوبی ایم سے لیس کردیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی فوج نے ایئر ڈیفینس کالج گوپال پور میں ایک ڈزاسٹر منجمینٹ سیل قائم کرلیا ہے۔سڑک صاف کرنے والی اور گوپال پور میں راحت اور بچاؤ کا کام کرنیکیلئے چھ ٹیموں اور دس ذیلی ٹیموں کا تعین کیاگیا ہے۔
ہندوستانی بحریہ نے بھی آندھرا پردیش اور اوڈیشہ کے بعض اہم مقامات پر اپنا عملہ ضروری سازو
سامان کے ساتھ تعینات کردیا ہے۔ ان مقامات میں چلکہ اور وشاکھا پٹنم کے علاقے شامل ہیں جہاں یہ ٹیمیں راحت اور بچاؤ کا کام کریں گی۔ بحریہ کے ذریعہ راحت اور بچاؤ کے کاموں کی نگرانی علی الترتیب نول آفیسر انچارج اوڈیشہ اور نول آفیسر انچارج آندھرا پردیش کے ذریعہ کی جائے گی۔