نئی دہلی : مسلمان سریو پار مسجد کی تجویز نہیں مانے تو حکومت اگلے سال رام مندر پر قانون بنے گا۔ بی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے رام مندر مسئلے پر بدھ کی صبح کئی ٹویٹ کئے۔
مندر مسئلے پر کل سے ہی تلخ بھرے تبصرے کر رہے سوامی نے لکھا ہے کہ مسلم ان کی سریو پار مسجد بنانے کی تجویز مان لیں ورنہ 2018 میں ان کی حکومت مندر کی تعمیر کے لئے قانون بنانے کا کام کرے گی۔
یہی نہیں دوسرے ٹویٹ میں سوامی نے یہ چیلنج بھی کیا ہے کہ کسی میں ہمت ہے تو رام جنم بھومی میں بنے عارضی رام للا مندر کو گرا کر دکھائے۔ سوامی نے لکھا ہے کہ سپریم کورٹ کی اجازت سے 1994 سے ہی رام جنم بھومی میں رام للا کا عارضی مندر ہے اور وہاں پوجا بھی جاری ہے۔ کیا اسے کوئی گرانے کی ہمت کر سکتا ہے؟
بتا دیں کہ رام مندر مسئلے کو لے کر منگل کو سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ اس مسئلے کو عدالت کے باہر باہمی بات چیت سے سلجھا لیا جائے۔ کورٹ نے کہا تھا کہ مسئلے کو عدالتی طریقے سے حل کرنے کی بجائے اس کا پرامن حل نکالنا بہتر ہے۔