سعداللہ نگر بلرامپور:پارلیامانی انتخابات شروع ہو چکا ہے،اور ہر طرف انتخاب کا ہی شور ہے ایسے ماحول میں مسلمان ذہنی طور پرپریشان ہیںکہ اپنا ووٹ کس کو دیں ۔ایک طرف بہت سی سیکولر پارٹیاں ہیں تو دوسری جانب فرقہ پرست مضبوط طاقت ہے۔اگر مسلمانوں سے کوئی چوک ہوتی ہے تو انہیں آنے والے پانچ سال تک پچھتانا پڑے گا۔اور بہت ممکن ہے کہ اس پانچ سال میں ملک کا برا حال ہو جائے ،ایسی صورت میںمسلمان جو ملک میں بادشاہ گر کی حیثیت رکھتے ہیں انہیں بہت سوچ کرقدم اٹھانا چاہے اور اپنے ووٹ کو منتشر ہو سے بچا ئیں تاکہ فرقہ پرست طاقتیں اپنے منصوبے میںکامیاب نہ ہو سکیں ۔
اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب وہ اتحاد کا مظاہرہ کریں اوراپنا ووٹ کسی ایک سیکولر امیدوارکو دیں ۔ان خیالات کا اظہار آج انجمن فدایان صحابہ کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالمعید ندوی قاسمی نے انجمن کے ضلع دفترسعد اللہ نگر میں کیا،مولانا نے مزید کہا کہ مسلمانوںکو کسی بھی حالت میں اپنے ووٹ کو منتشر نہیں ہونے دینا چاہئے،بلکہ ہمیں متحد ہو کر اس اہم معاملہ میں ملک کی یکجہتی کو برقرار رکھنا چاہئے ،اورہر ایک کی ذمہ دار ی ہے کہ اپنے نظریات ومفادات پر قومی نظریات ومفادات کو ترجیح دینا چاہئے انشاءاللہ اسکو اس پر ثواب ملے گا۔
اس موقع پر انجمن کے ضلع صدر مولانا محمد احمدفتحپوری نے کہا کہ آج مسلمان اپنے اسی انتشار کی وجہ سے ملک میں بے وقعت ہوتا چلا جا رہا ہے۔مسلمانوںکو اپنے مقام ومرتبے کو پہچاننا چاہئے ۔مسلمان اس ملک کی حکومتوںکو اقتدارمیں لانے میں ریڑھ کی ہڈی ہیں
ایسے حالات میں انہیں آپسی مشوروں کے ذریعہ ہی فیصلہ لینا چاہئے اور کسی کے بہکاوے میں نہیں آنا چاہئے ،مسلمانوں کو چاہئے کہ یکجٹ ہو کر ایماندار امیدوار کو کامیاب بنائیں جو ملک وملت کی صحیح رہنمائی کر سکے۔اس موقع پر تنظیم کے اہم ممبران مولانا محب اللہ ندوی ،ارشادثقافی ،حافظ توفیق نوری ،مولاناعبدالقادر ندوی،حافظ صفی اللہ ،حافظ محمد عارف،قاری اظہر الدین ودیگر لوگ موجود تھے۔