ہاپوڑ۔مودی نگر روڈ پر واقع سراوا گائوں میں موجود حافظ سید محمد ابراہیم شاہ جی درگاہ پر مسلم پر سنل لا بورڈ کے قومی صد رمولانا مفتی رئیس اشرف نے کہا کہ سماج وادی پارٹی سرکار نے مسلمانوں سے کئے واعدے پورے نہیں کئے ہیں سرکار ہم جنس پرستی قانون بناناچاہتی ہے ۔جس کی وہ شدید مخالفت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے وزیراعظم کے عہد ے کے امید وار نریندر مودی کے ہاتھ خون سے زنگے ہیں مسلمان انہیں کبھی وزیر اعظم نہیں بنے دینگے ۔مولانا مفتی رئیس احمد آج گائوں سراوا میں ابراہیم شاہ کی درگاہ پر اقبال صحافیوں سے بات کررہے تھے انہوں نے کہ ریاستی حکومت نے دوسال کے اپنے حکومتی وقف میں حج ہاوئوس کی تعمیر نہیں کرائی اور نہ حج کمیٹی کی تاسیس کی اقلیتی بورڈ کی تشکیل نہیں ہو ئی انہوں نے کہا کہ مظفر نگر فسادات میں بے گناہ مسلم نوجوانوں کو جیلوں میں بھیجا جارہاہے ۔کیمپوں میں ان نوجوانوں کو کیمپوں میں زندگی گزار والے مسلم نوجوانوں کی خبر پرسی کرنے والا کوئی نہیں ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ہم جنس پرستی جیسا غیر انسانی کام ہے ۔اس کی اللہ اجا زت نہیں دیتا مرکز ی حکومت اس قانون کو بنانا کیوں چاہتی ہے ۔نریندر مودی کو مسلمان ملک کا کبھی وزیراعظم نہیں بنے دینگے وہی دوسری صوبائی سرکار میں صو بائی منسٹر رفیق انصاری نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے مسلمانوں کے فائدے کے لئے بہت کام کئے ہیں ۔آنے والے لوگ سبھا الیکشن میں سماج وادی پارٹی پہلے سے زیادہ سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ مودی کی ریلی میں پورے صوبے کے لوگوں کے آنے سے بھیڑ دیکھائی دیتی ہے ۔جبکہ ملائم سنگھ یادو اور چیف منسٹر اکھلیش یادو کی ریلی میں کچھ صو بے لوگ کے آنے سے بھی بھیڑ دیکھا ئی دیتی ہے ۔اس موقع پر مولانا حاشم صدیقی ،مولانا شمس ،مولا نا صفدر علی ،محمد علی ،عبد القیوم ،صو فی امداد خاں قاری عابد ،قاری اسرار ،اور اما م اللہ خاں ڈاکٹر اسد ،محبوب علی ،عبد السلام ،صو فی سلیم وغیرہ موجود تھے ۔