لکھنؤ۔اتر پر دیش کے چیف سکریٹری آلو ک رنجن نے سینئر افسران کو ہدایت دی ہے کہ ریا ست میں خواتین کو خوا ندہ بنا نے کیلئے عوامی بیداری مہم چلا کر ریاست میں خواندگی کو زیا دہ سے زیا دہ فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اب تک مختلف اضلا ع میں ڈور ٹو ڈور سروے کے تو سط سے ۱۵سال سے زیادہ عمر کے ۳۴ء۸۳لاکھ نا خواندہ لو گوں کی شنا خت کی گئی ہے ۔ جنہیں خوا ندہ بنا نے کا کام تیزی سے کیا جائے اور با قی ما ند ہ ۲۷ اضلا ع میں بھی اسی طرح کا سر وے کر ایا جائے تاکہ تعلیم سے
محروم افراد کو خواندگی مہم کا حصہ بنا یا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ۲۹ لا کھ افراد خواندگی امتحان میں کا میاب ہوئے ہیں ۔ اب آئندہ فر وری میں ممکنہ امتحان کے دوران مقررہ ۴۰ لا کھ خوا ندہ لوگوں کو امتحان میں شامل کر ایا جائے ۔
چیف سکریٹری آج شا ستری بھون کے اپنے دفتر میں ریا ستی خواندگی مشن سے متعلق جلسہ کی صدارت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ خوا تین کو عملی طور سے خوا ندہ بنا نے پر خصو صی زور دیا جائے ۔ کم خواندگی کے۹ اضلا ع جن میں شرا وستی ، بہرائچ ، بلرام پو ر ، بدایوں ، رام پور ، گو نڈہ اور سدھار تھ نگر شامل ہیں میں خواندہ ہندوستان مہم کے تحت خصو صی کو شش کر کے کا رروائی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ خوا ندگی کے تئیں لوگوں میں بیداری پیدا کر نے کیلئے رو ڈ ویز کی بسوں پر اشتہا ری اشیاء وغیرہ کے تو سط سے بہتر کو ششیں کی جائیں تاکہ نا خواندہ عوام دلچسپی کے ساتھ خواندگی مہم سے وابستہ ہو سکیں۔
مسٹر رنجن نے کہاکہ ریا ست کے ۲۰ فیصد سے زیادہ مسلم اکثریتی ۱۸؍ اضلا ع کے مسلم نا خواندہ افراد کو خواندہ بنا نے کیلئے ’تعلیم با لغان ‘اسکیم کے تحت اردو پرائمری کتابوں کی طباعت کر اکے ان کی تقسیم جلد از جلد یقینی بنائی جائے۔
پروگرام کے مد نظر سال ۱۵۔۲۰۱۴ میں ۵۵ء۹ لا کھ مسلم امیداواروں کو خواندہ بنا نے کا نشانہ مکمل کر ایا جائے اور ان ضلعوں کی گاؤں پنچایتوں کے دوران ۳۰ فیصد سے زیا دہ مسلم اکثریتی گاؤں پنچایتوں میں ایک اضا فی تعلیمی مر کز کا قیام عمل میں لا کر خواندگی مہم چلائی جائے ۔ جلسہ میں پر نسپل سکریٹری ثانوی تعلیم جتیندر کمار ، سکریٹری بیسک تعلیم ہیرا لال گپتا سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔