سدھارنگر : اترپردیش میں سدھار نگر کے بانسی میونسپل علاقہ کے آدھا درجن محلوں میں آلودہ پانی پینے سے ۰۶سے زیادہ لوگ ڈائریا میں مبتلا ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پچھلے چاردن کے دوران لوہیا نگر، نرالا نگر، ایشا نگر اور گاندھی نگر محلوں کے ۰۴سے زیادہ لوگوں کو قہ دست کی شکایت کے ساتھ ابتدائی طبی مرکز میں داخل کرایا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈائریا سے نمٹنے کے لئے متاثرہ محلوں میں خصوصی مہم شروع کی گئی ہے جبکہ محکمہ صحت کی ٹیم دوائیں تقسیم کررہی ہے ۔