علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) ضمیر الدین شاہ نے یونیورسٹی اور اس سے ملحق تعلیمی اداروں اور مراکز میں تعلیمی میقات۱۴۔۲۰۱۳کے لئے موسمِ سرما کی تعطیلات کے لئے اپنی منظوری عطا کردی ہے۔ڈپٹی رجسٹرار (کاؤنسل) ایس ایم سرور اطہر کی جانب سے جاری ا علانیہ کے مطابق یونیورسٹی اور اس سے ملحق اداروں اور مراکز میں موسمِ سرما کی تعطیلات۳؍جنوری ۲۰۱۴ سے۱۲؍جنوری ۲۰۱۴تک رہیں گی جبکہ میڈیسن فیکلٹی اور یونانی میڈیسن فیکلٹی میںا ساتذہ کی موسمِ سرما کی تعطیلات دو زمروں میں ہوں گی۔ اولین زمرے میں یکم جنوری سے۱۰؍جنوری تک اور دوسرے زمرے میں۱۱؍جنوری سے۲۰؍جنوری تک موسمِ سرما کی تعطیلات رہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور یونانی میڈیسن فیکلٹی کے طلبأ کی موسمِ سرما کی تعطیلات یکم جنوری سے۱۰؍جنوری تک اور بی ڈی ایس فائنل پروف کے طلبأ کی تعطیلات۱۱؍جنوری سے۲۰جنوری تک ہوں گی۔مسٹر سرور اطہر نے بتایا ہے کہ یونیورسٹی ا سکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات ۲۰ ؍دسمبر ۲۰۱۳سے۸؍ جنوری۲۰۱۴تک رہیں گی۔