علی گڑھ۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے گرلس ہائی ا سکول میں ’’قومی یومِ تعلیم‘‘ کے سلسلے میں منائی جا رہی تقریبات کے تحت خطبات اور انٹر اسکول سلوگن رائٹنگ، کارڈ میکنگ اور مضمون نویسی مقابلوں کا انعقاد کیاگیا۔سلوگن رائٹنگ مقابلہ کے سینئر گروپ میں اول انعام ایس ٹی ایس ہائی ا سکول کے محمد شاہد، دوئم گرلس ہائی ا سکول کی انوشا چودھری اور سوئم انعام اے بی کے ہائی ا سکول کے امین عادل کو دیا گیا۔ جونیئر گروپ میں اول انعام گرلس ہائی ا سکول کی رمشا فاروق، دوئم سٹی ہائی ا سکول کے سوربھ کپور اورسوئم انعام سٹی گرلس ہائی اسکول کی اریبہ حسین کو دیا گیا۔انٹرا سکول کارڈ میکنگ مقابلہ میں انجم فاطمہ اول، ارم دوئم اور لبنیٰ سوئم رہیں جبکہ عبا چودھری کو حوصلہ ا فزائی انعام دیاگیا۔’’ سماج پر سائنس کے اثرات‘‘ موضوع پر منعقدہ مضمون نویسی مقابلہ میں انجلا ساجد اول، حبا عرفان دوئم روزی کہکشاں سوئم رہیں اور حوصلہ ا فزائی کا انعام پورتی وارشنی کو دیاگیا۔گرلس ہائی اسکول کی پرنسپل آمنہ ملک نے حاضرین کا خیر مقدم کرتے ہوئے قومی یومِ تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ شعبۂ ریاضی کے پروفیسر ظفر احسن نے قرآن اورسائنس موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن اور رامائن دونوں علم کا عظیم ذخیرہ ہیں۔ انہوں نے ا س کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی انسان بازار میں موبائیل خریدنے جاتا ہے تو وہ اس کے بنانے والے کے بارے میں جاننا چاہتا ہے اس لئے ہم میں فطرت کو تخلیق کرنے والے کے بارے میں جاننے کی خواہش ہونی چاہئے۔ نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے ثقافتی پروگراموں کی انچارج عرشی ظفر خاںنے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نکہت احسن، فرحت جہاں، خدیجہ بی بی، بشریٰ کرمانی، صفیہ سلطانہ، اشتیاق احمد اور محمد عدنان خاں موجود تھے۔ انٹراسکول سلوگن رائٹنگ مقابلہ میں پانچ اسکولوں نے حصہ لیا۔ اس کا انعقاد صفیہ سلطانہ اور نوشین فاطمہ نے کیا۔ جیوری کے اراکین میں فاخرہ بیگم اور افشاں حسین شامل تھیں۔ انٹرا سکول کارڈ میکنگ مقابلہ پرائمری اسکول سطح پر بشریٰ کرمانی اور کوثر جہاں نے منعقد کرایا۔ اس کی جج صفیہ سلطانہ تھیں۔ انٹرا سکول مضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد فرحت جہاں اور خدیجہ بی بی نے کیا وہی دونوں جیوری کی اراکین تھیں۔